سوال:حیض و نفاس والی عورت غسل والے دن غسل سے پہلے روزہ رکھ کر سورج نکلنے سے پہلے غسل کر لے تو روزہ ہو جائے گا یا نہیں ؟
جواب:دریافت کردہ صورت میں اگر غسل کے دن سے یہ مراد ہے کہ جس دن حیض بند ہوا اس کے بعد جو روزہ رکھنے کا وقت آئے گا ،اس میں بغیر غسل کے روزہ رکھ سکتی ہے یا نہیں ،تو حیض بند ہونے کے بعد روزہ رکھنے کے لئے اس کا غسل کرنا ضروری نہیں ،سحری کرنے کے بعد بھی غسل کرسکتی ہے، البتہ کلی اور ناک میں پانی چڑھانے کا فرض سحری سے پہلے ادا کر لیا جائے۔