آدم لفظ کا کیا مطلب ہے ؟

   آدم نام کا مطلب کیا ہے؟اس کے علاوہ، کیا آپ اسلامی بچوں کے کچھ  اچھے نام بھیج سکتے ہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

      آدم، اسم گرامی ہے ابو البشر سیدنا آدم علی نبینا وعلیہ الصلاۃ والسلام کا اور اس کا معنی ہے:” گندمی رنگ والا۔”

   ناموں کے متعلق اصول یہ ہے کہ  بہتر یہ ہے کہ بیٹوں کے نام انبیاء علیھم السلام یا صحابہ وصالحین کے ناموں پر رکھیں جيسے محمد، احمد، آدم،ابراہیم، اسماعیل،اسحاق، عیسی، موسی،  حسن، حسین وغیرہ اور بیٹیوں کے نام صحابیات وصالحات کے ناموں پر رکھیں جیسے آمنہ، عائشہ، حفصہ، رابعہ، خدیجہ وغیرہ لہذا آپ کسی بھی نبی یا صحابی یا ولی کے نام پر اپنے بچےکا نام رکھ لیں۔

 نوٹ:اسلامی ناموں کے حوالے سے مزیدمعلومات کے لیے  مکتبۃ المدینہ،دعوت اسلامی کی کتاب”نام رکھنے کے احکام"کامطالعہ مفیدرہے گا۔نیٹ سے بھی ڈاونلوڈکی جاسکتی ہے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے