سوال:اگر کوئی ماں اپنے بچے کو دودھ پلاتی ہے ،اس کے لئے روزہ رکھنا مشکل ہوتا ہے ،نہیں تو بہت چکر آتے ہیں ،تو کیا وہ روزہ چھوڑ سکتی ہیں ۔
جواب: دودھ پلانے والی عورت کو روزہ رکھنے سے اپنی یا بچے کی جان جانے کا اندیشہ ہویا اپنے یا بچے کے بیمار پڑ جانے کااندیشہ ہو،تو روزہ چھوڑ سکتی ہے ،عذر ختم ہونے پر ان روزوں کی قضا کرنا لازم ہوگی۔