سوال: نماز کی ہر رکعت میں ایک ہی سورت پڑھی تو کیا نماز ہو جائے گی؟
جواب:فرائض میں سورۂ فاتحہ کے علاوہ بلا ضرورت ایک ہی سورت کی تکرار مکروہ تنزیہی ہے اور نوافل میں یہ تکرار جائز ہے۔
جواب: امام اہلسنت مجدددین وملت امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں’’بغیر ضرورت فرائض میں مکروہ تنزیہی ہے پس پہلی رکعت میں سورۃ الناس عمداََ نہیں پڑھنی چاہئے تاکہ تکرار کی ضرورت نہ پڑ جائے اگر سہواََیا عمداََپڑ ھ چکا تو اب دوسری رکعت میں بھی وہی سورت یعنی سورۃ الناس دوبارہ پڑھے کیونکہ ترتیب بدل کر پڑھنا تکرار سے بھی سخت ہے۔‘‘ (فتاوی رضویہ،ج6،ص266،رضا فاؤنڈیشن،لاہور)