الکوحل والی کریم چہرے پر لگی ہونے کی صورت میں نماز کا حکم

سوال: ایک اسلامی بہن کوڈاکٹر نے چہرے کے دانوں کے علاج کے لئے ایک کریم تجویز کی ہے جس میں الکوحل شامل ہے، کیا وہ کریم چہرے پر لگے ہونے کی حالت میں نماز پڑھ سکتی ہیں؟ کیونکہ جو ٹائم ڈاکٹر نے بتایا ہے ان میں نمازوں کے اوقات بھی آجاتے ہیں، تو کیا نماز کی ادائیگی کے لئے چہرہ دھو کر کریم صاف کرنا ضروری ہوگا؟

غسل فرض ہوتوغسل کر لینے کے بعد ناپاک کپڑے پاک کرسکتے ہیں یا نہیں ؟

جواب:   الکوحل والی کریم چہرے کے دانوں پر پر بطورِ دوا لگائی ہو تو اس حالت میں نماز ہوجائے گی،لہٰذا اگر وضو کرنے کے بعد لگائی ہے تو اس حالت میں نمازپڑھنے کے لئے منہ دھونا ضروری نہیں ہے۔ البتہ وضو کرنے سے پہلے لگائی ہوئی ہے تو وضو کرتے وقت چہرے پر پانی  مکمل بہانا ہوگا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے