انبیائے کرام علیہم الصلوۃ والسلام کے القاء اورخواب کی حیثیت

سوال: انبیائے کرام علیہم  الصلوۃ والسلام  کے دل میں بیداری کی حالت میں جو بات ڈالی جاتی ہے ۔کیا  وہ بھی وحی ہوتی ہے ؟ کیا انبیائےکرام کے تمام خواب وحی ہوتے ہیں ؟

جواب: انبیائےکرام علیہم السلام کے دل میں جو بات ڈالی  جاتی ہے ،وہ وحی کہلاتی ہے ،اور انبیائے کرام کے تمام خواب  وحی ہوتے ہیں ۔

   عمدۃ القاری میں وحی کی اقسام بیان کرتےہوئے فرمایا:” الثالثة أن ينفث في روعه الكلام “ترجمہ :تیسری قسم:آپ کے دل میں کسی بات کو ڈالنا ۔(عمدۃالقاری ،جلد01،صفحہ40،مطبوعہ بیروت)

   فیض القدیر میں ایک مقام پر فرمایا :” ورؤياهم كلها صدق“ترجمہ: انبیائے کرام علیہم السلام کے تمام خواب سچے ہوتے ہیں ۔(فیض القدیر ،جلد 04،صفحہ 11،مطبوعہ بیروت)

   حضور علیہ  الصلوۃ والسلام کے تمام خواب وحی ہوتے ہیں چنانچہ مرأۃ المناجیح میں ہے :” حضور کا ہر کلام وحی الٰہی ہوتا ہے سوتے میں ہو یا جاگتے میں“(مرأۃ المناجیح،جلد08،صفحہ299 ،نعیمی کتب خانہ ،گجرات)

   اسی طرح ایک اور مقام پر فرمایا :” نبی کی خواب وحی ہوتی ہے خواہ ظہور نبوت کے بعد ہو یا پہلے “  (مرأۃ المناجیح، جلد08، صفحہ498 ،نعیمی کتب خانہ ،گجرات)

   ایک اور جگہ فرمایا :” حضور انور کو ہمیشہ ہی سچی خوابیں آتی تھیں “(مرأۃ المناجیح،جلد08،صفحہ93 ،نعیمی کتب خانہ، گجرات)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے