سوال: کيا سسر اپنے داماد کواپنی زکاة دے سکتا ہے؟
جواب: داماد اگر مستحق زکاۃ ( یعنی اس کی ملکیت میں حاجت اصلیہ اورقرض سے زائد 52.5 تولہ چاندی یااتنی مالیت کاکسی بھی قسم کا مال نہیں اور یہ شخص سیدیاہاشمی بھی نہیں)ہے تو سسراسے اپنی زکاۃ دے سکتاہے۔ردالمحتارمیں ہے "ویجوز دفعھالزوجۃ ابیہ وابنہ وزوج ابنتہ ” ترجمہ: اورزکاۃ دیناجائزہے،اپنے باپ کی بیوی کو،اپنے بیٹے کی بیوی کواوراپنی بیٹی کے شوہرکو۔(ردالمحتارمع الدرالمختار،کتاب الزکاۃ،ج03،ص344،دارالمعرفۃ،بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم