سوال: عرشمان نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب: عرش:عربی زبان کا لفظ ہے، اردو اور فارسی میں بھی استعمال ہوتا ہے، اس کے معنی چھت، تخت، آسمان وغیرہ کے آتے ہیں۔
مان:سنسکرت اور اردو زبان کا لفظ ہے،اس کے معنی عزت،قدر،منزلت،خاطر تواضع اور غرور و تکبر وغیرہ کے ہیں ۔
چونکہ یہ نام برے معنی کا بھی احتمال رکھتا ہے اس لئے یہ نام نہ رکھیں۔اس کے بجائےمعروف اسلامی ناموں میں سے کوئی نام رکھیں ۔یاد رکھئے!شریعتِ مُطہَّرہ نے نام رکھنے کا یہ اصول بیان کیا ہے کہ نام اچھا اور بامعنی ہونا چاہیے۔ اگر انبیائےکرام علیہم الصلاۃ والسلام اور سلف صالحین رحمۃ اللہ علیہم کے نام پر نام ہو تو اچھا ہے کہ ان کے ناموں کی برکتیں حاصل ہو ں گی۔ناموں کےاحکام جاننے کے لیے مکتبۃ المدینہ کی کتاب ’’نام رکھنےکےاحکام‘‘ کامطالعہ فرمائیں۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
(دعوت اسلامی)