سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا عصر کی نماز کے بعد قرآن پاک کی تلاوت کر سکتےہیں ؟
جواب: عصر کی نماز کے بعد تلاوت کرنا، جائز ہے ۔البتہ آخری(غروب آفتاب سے پہلے والے ) 20 منٹ میں تلاوت نہ کرنا بہتر ہے ، اس وقت ذکر ودرود میں مشغول رہیں ،البتہ اگر کسی نے اس وقت میں بھی تلاوت کی تو گناہ نہیں ہے۔
بہارشریعت میں ہے:’’ان (مکروہ )اوقات میں تلاوتِ قرآن مجید بہتر نہیں، بہتر یہ ہے کہ ذکر و درود شریف میں مشغول رہے۔(بہارشریعت، جلد1،صفحہ455،مکتبۃ المدینہ )
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم