عورت کے لیے نمازمیں ہاتھ کی ہتھیلیاں چھپانے کی تفصیل

سوال: نمازمیں عورت ہاتھوں کی پشت کوکھول کرنمازپڑھے گی یاچھپاکر؟اگرنمازمیں عورت کے ہاتھوں کی پشت کھلی رہی توکیاحکم ہوگا؟

جواب: عورت کے لیے بہتریہی ہے کہ ہاتھوں کی پشت چھپاکرنمازپڑھے بہرحال اگرمکمل ہاتھ پشت سمیت کھلارہاتونمازاس صورت میں بھی درست ہوجائے گی ۔مکتبۃ المدینہ کی کتاب "اسلامی بہنوں کی نماز” میں عورت کے لیے نمازمیں کن اعضاکوچھپاناضروری ہے ،اس کے حوالے سے تفصیل بیان کرتے ہوئے فرمایا:

   "اسلامی بہن کےلئےان پانچ اَعضاء : مُنہ کی ٹکلی ،دونوں ہتھیلیاں اور دونوں  پاؤں کے تَلووں  کے علاوہ سارا جسم چُھپانا لازِمی ہے۔( دُرِّمُختار،ج02،ص95)

   البتّہ اگر دونوں ہاتھ(گِٹّوں تک) پاؤں(ٹخنوں   تک) مکمل ظاہِر ہوں تو ایک مُفْتٰی بِہ قَول پر نَماز دُرُست ہے۔(اسلامی بہنوں کی نماز ،ص91)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

صاحب ترتیب نے قضا نماز سے پہلے بھولے سے وقتی نماز پڑھ لی تو؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے