darulfikar

نماز میں قومہ اور جلسہ کو چھوڑنے کا حکم

سوال:اگر نماز میں جلدی کی وجہ سے قومہ اور جلسہ ترک  ہوجاتے ہیں، تو اس صورت میں نماز کا کیا حکم ہوگا؟ جواب:   قومہ اورجلسہ دونوں علیحدہ علیحدہ واجب ہیں ۔ان میں سے کوئی بھی نماز میں بھولے سے  ترک ہوجائے تو سجدہ سہو واجب ہوتا ہے  اور اگر جان بوجھ کر ترک …

Read More »

فیکٹری میں بہت زیادہ شور والی جگہ پر نماز پڑھنا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اِس مسئلے کے بارے میں کہ میں لوم فیکٹری میں کام کرتا ہوں۔ نماز کے وقت وہیں سائیڈ پر ایک جگہ ہے، جہاں ملازم نماز پڑھ لیتے ہیں، مگر وہاں بہت زیادہ شور ہوتا ہے۔ کیا ایسی جگہ نماز پڑھنا درست …

Read More »

الکوحل والی کریم چہرے پر لگی ہونے کی صورت میں نماز کا حکم

سوال: ایک اسلامی بہن کوڈاکٹر نے چہرے کے دانوں کے علاج کے لئے ایک کریم تجویز کی ہے جس میں الکوحل شامل ہے، کیا وہ کریم چہرے پر لگے ہونے کی حالت میں نماز پڑھ سکتی ہیں؟ کیونکہ جو ٹائم ڈاکٹر نے بتایا ہے ان میں نمازوں کے اوقات بھی …

Read More »

غسل فرض ہوتوغسل کر لینے کے بعد ناپاک کپڑے پاک کرسکتے ہیں یا نہیں ؟

سوال:  غسل فرض ہوتوغسل کر لینے کے بعد ناپاک کپڑے پاک کرسکتے ہیں یا نہیں ؟ جواب: غسل كر لینے کے بعد ناپاک کپڑا پاک کرنے میں حرج نہیں ،لیکن ناپاک کپڑا پاک کرتے ہوئے اپنے بد ن اور کپڑوں کو ناپاک ہونے سے بچایا جائے۔

Read More »

امونیا فری ہئیر کلرلگا(بالوں کا رنگ) کر نماز پڑھنے سے نماز ہو جائے گی؟

سوال: امونیا فری ہئیر کلرلگا(بالوں کا رنگ) کر نماز پڑھنے سے نماز ہو جائے گی؟ جواب: ایسا رنگ کہ جو کالا ہویا دیکھنے میں کالا لگے ایسا رنگ بالو ں کو لگانا ناجائز و گنا ہ ہے ،البتہ اگر کسی نے اس حالت میں نماز پڑھی تو اس کی اپنی نماز …

Read More »

ذی الحجہ کے پہلے عشرے  میں روزہ رکھنا کیا سنت سے ثابت ہے؟

سوال: ذی الحجہ کے پہلے عشرے  میں روزہ رکھنا کیا سنت سے ثابت ہے؟ جواب: ذی الحجہ کے پہلے عشرے   یعنی 9 ذی الحجہ تک روزہ رکھنا سنت سے ثابت ہے کہ  نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  9 ذی الحجہ تک روزے  رکھا کرتے تھے۔

Read More »

اگر کوئی مالک نصاب نہ ہوتو وہ گائے میں حصہ ملا کر قربانی کرسکتا ہے ؟

سوال:اگر کوئی مالک نصاب نہ ہوتو یہ گائے میں حصہ ملا کر قربانی کرسکتا ہے ؟ جواب:جو شخص مالك نصاب نہیں اس پر قربانی واجب نہیں البتہ اس کا گائے میں حصہ ملا کر قربانی کرنے میں شرعاً کوئی حرج نہیں۔ قوالی سننا کیسا ہے؟ (دعوت اسلامی)

Read More »

بیوی کی شرمگاہ کو چاٹنا کیسا ہے؟

سوال: بیوی کی شرمگاہ کو چاٹنا کیسا ہے؟ جواب:  oral sex(میاں بیوی کاایک دوسرے کی شرمگاہ کومنہ میں لینا)ناجائزو ممنوع ہے، ایسا کرنے والوں پر توبہ کرنالازم ہے۔میاں،بیوی آپس میں ایک دوسرے کی شرمگاہ کوچھوتوسکتے ہیں،لیکن چومنے،چوسنے یامنہ میں لینے کی ہرگزہرگزاجازت نہیں کہ شوہر اگرچہ بیوی کے سر سے …

Read More »

بیچنے کے لئے خردے گئے جانور کی قربانی کرنا کیسا

سوال:میں قربانی پربیچنے کے لئے بکرے خرید کرلایا تھا،بیچنے کے بعد کچھ بکرے بچ گئے ہیں توکیا میں اب ان بکروں کی قربانی کرسکتاہوں؟ جواب:پوچھی گئی صورت میں بیچنے کے لئے خریدے گئے بکروں کی قربانی کرناجائز ہے۔

Read More »

سادات کرام جن کا ایمان پر خاتمہ ہو ،تو جو دنیا میں گناہ کرے تو کیا اسے آخرت میں عذاب نہیں ہوگا؟

سوال: سادات کرام جن کا ایمان پر خاتمہ ہو ،تو جو دنیا میں گناہ کرے تو کیا اسے آخرت میں عذاب نہیں ہوگا؟ جواب: مسلمان خواہ سادات ہی کیوں نہ ہوں،اللہ تعالیٰ کی نافرمانی  کی کسی بھی صورت میں  شرعاً ہرگز اجازت نہیں اور اللہ تعالیٰ کی خفیہ تدبیر سے  کوئی …

Read More »