عائشہ کنول,افشاں کمل نام رکھنا کیسا؟

سوال: میری بڑی بیٹی کا نام”عائشہ کنول “اور چھوٹی بیٹی کانام ”افشاں کمل “ ہے کیا یہ  نام درست ہے اور اس کا معنی کیا ہے؟

  جواب: عائشہ کنول نام درست ہےعائشہ کامعنی ”خوشحال “ہے اور یہ پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ کا نام بھی ہے اور کنو ل ایک پھول کا نام ہے ۔

   اور” افشاں” کا معنی   اردو لغت میں ہے:جوچیزچھڑکی جائے ۔سونے چاندی کابرادہ وغیرہ ۔اور”کمل”یہ ایک پھول کانام ہے ۔اورکمبل وغیرہ کے معنی میں بھی آتاہے ۔

   بہرحال "افشاں کمل” نام رکھناتوجائزہے لیکن  معنی کے اعتبارسے زیادہ موزوں نہیں ۔اس لیے بہتر یہ ہے کہ افشاں کمل کی جگہ نبی پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی صاحبزادیوں، صحابیات اور اللہ کی نیک بندیوں میں سے کسی کے نام پر اپنی بچی کانام رکھ لیں  کہ حدیث پاک میں اچھوں کے نام پرنام رکھنے کی ترغیب ارشادفرمائی گئی ہے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے