مناہل نام رکھنا کیسا ہے ؟

سوال: لڑکی کا مناہل نام رکھنا کیسا؟

جواب: ” مناہل” "منھل” کی جمع ہے ، اس کا معنی "گھاٹ ، چشمہ” ہے، یہ نام رکھنا جائز ہے۔ لیکن بہتر یہ ہے کہ ازواج مطہرات یا صحابیات  یادوسری نیک خواتین میں سے کسی کے نام پر نام رکھاجائے کہ نیکوں کے نام پرنام رکھنے کی حدیث پاک میں ترغیب دلائی گئی ہے اورامیدہے کہ اس سے نیکوں کی برکات بچی کوملیں گی۔ حدیث مبارک میں نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:” تسموا بخیارکم”یعنی اپنے اچھوں کے نام پر نام رکھو۔

نوٹ: اچھے ناموں کے متعلق  معلومات کے کے لئےمکتبۃ المدینہ سے شائع کردہ رسالہ "نام رکھنے کے احکام”کا مطالعہ کریں،اس میں اچھے نام بھی موجود ہیں ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے