سوال: ایک شخص بے وضو تھا، لیکن بھولے سے وہ جماعت میں شامل ہو گیا، پھر جب امام صاحب دو رکعتیں پڑھا چکے تھے، تو اسے یاد آیا کہ میرا تو وضو ہی نہیں ہے، میں نے استنجاء کیا تھا، پھر بعد میں وضو نہیں کیا، تو اب اسے وہاں پر کیا کرنا ہو گا؟ کیا وہیں رک سکتا ہے؟
جواب: پوچھی گئی صورت میں جونہی اسے بے وضو ہونا یاد آئے، اس کے لئے حکم ہے کہ صفوں کو چیرتے ہوئے یا جس طرف سے بھی جگہ ملے باہر نکل آئے اور وضو کر کے نماز ادا کرے۔ شرمندگی کی وجہ سے وہیں نماز کی سی صورت بنائے رکھنا یااس کے بغیررکے رہنا،جائزنہیں ہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم