سوال: ایک سال کا بیٹا ہے،برتھ ڈے پر اسے سونے کے بٹن اور انگوٹھی دے سکتے ہیں ؟
جواب: پوچھی گئی صورت میں سونے کے بٹن دینے کی تو اجازت ہے،لیکن سونے کی انگوٹھی دینے کی ہرگزاجازت نہیں کہ مرد کو سونے کے بٹن لگانا توجائز ہے،لیکن سونے کی انگوٹھی پہننا جائز نہیں،نابالغ کو سونے کی انگوٹھی پہننے کا اگرچہ گناہ نہیں ہوگا ،لیکن پہنانے والے ضرور گناہ گارہوں گے ۔