سوال و جواب

نماز کی چند موکدہ سنتیں بتادیں

سوال:  نمازکی  چندموکدہ سنتیں بتادیجیے۔ جواب:   نمازکی بعض سنت مؤکدہ یہ ہیں:    (1)تکبیرتحریمہ  میں ہاتھ اٹھانا، سنت موکدہ ہے۔ منیۃ المصلی اوراس کی شرح غنیۃ المستملی میں ہے:”ولایترک رفع الیدین عند التکبیر لانہ سنۃ موکدۃ ولواعتادترکہ یاثم”اورتکبیرکےوقت ہاتھ اٹھاناترک نہ کرے، اس لیےکہ یہ سنت مؤکدہ ہے،اگراس کےترک کی عادت بناتاہے،توگناہ کارہوگا۔ (غنیۃ …

Read More »

نماز میں بھول کرانگلیاں چٹخانے کاحکم

سوال:  اگر کوئی نمازمیں اپنی عادت کی وجہ سے بھول کر انگلیاں چٹخادے تو نماز کا کیاحکم ہے؟ جواب:  نماز میں انگلیاں چٹخانا مکروہ تحریمی ہے ۔جس نماز میں ایسا عمل کیاگیا،اسے دوبارہ پڑھنا واجب ہے۔اب یہ عمل خواہ عادت کی وجہ سے کیایابغیرعادت کیا،دونوں صورتوں میں نمازدوبارہ پڑھناضروری ہے …

Read More »

تشہد میں انگلی اٹھانا بھول جائیں ، تو کیا حکم ہے ؟

سوال:  اگر تشہد میں انگلی اٹھانا بھول جائیں، تو نماز ہوجائے گی یا نہیں؟ جواب:  التحیات میں کلمہ شہادت پڑھتے ہوئے  شہادت کی اُنگلی کے ذریعے اشارہ کرنا سنت ہے، لہذا اسے ترک نہ کیاجائے ،لیکن اگر کسی  نے تشہد کے موقع پر انگلی سے اشارہ نہ کیا، توبھی اس کی …

Read More »

وتر کی تیسری رکعت میں ثنا پڑھنا کیسا ؟

سوال:  وتر کی نماز میں تیسری رکعت ثناء سے شروع کر یں گےیا نہیں؟ جواب:  وتر کی صرف پہلی رکعت میں تکبیر کے بعد ثنا پڑھیں گے دوسری یاتیسری رکعت کو ثناء سے شروع نہیں کریں گے، البتہ اگر کسی نے دوسری یا تیسری رکعت کے شروع میں ثناء پڑھ …

Read More »

وقت کی تنگی کے باعث پیشاب وغیرہ کی شدت کے ساتھ پڑھی گئی نماز واجب الاعادہ ہوگی؟

سوال:  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں  کہ دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب "اسلامی بہنوں کی نماز "کے صفحہ نمبر 119 اور 120 پر مذکور ہے: ”(مکروہِ تحریمی نمبر 4 تا 6)   پیشاب /پاخانہ/ ریح کی شدت ہونا ۔ اگر نماز شروع کرنے …

Read More »

صرف سترِعورت چھپا کر نماز پڑھی تو کیا حکم ہے ؟

سوال:   ستر عورت یعنی مرد کا ناف سے لے کر گھٹنے تک (اس میں گھٹنا بھی شامل ہے)   جسم کا حصہ چھپانا فرض ہے،میرا سوال یہ ہے کہ کسی نے جان بوجھ کر گھر میں صرف اتنا حصہ ہی چھپا کر نماز پڑھی،بقیہ ساراجسم ننگاتھا تو اس کی نماز کا کیا …

Read More »

نماز میں ہلنا جھلنا کیسا ہے ؟

سوال:  کیانماز میں  ہلنے سے نماز ہو جائے گی؟ جواب:   نماز میں  بلاوجہ شرعی دائیں بائیں جھومنا  مکروہ تنزیہی ہے،اس سے بچنا چاہئے،لیکن اس کے باوجود نماز ہوجائے گی۔ ہاں تراوُح یعنی کبھی ایک پا ؤں پر زور دینا اور کبھی دوسرے پر،یہ سنت ہے۔     فتاوی ہندیہ میں ہے” ويكره التمايل على يمناه مرة …

Read More »

نماز میں اشارے سے کسی بات کا جواب دینا کیسا؟

سوال:   کیا نماز ادا کرتے ہوئے اشارہ کر سکتے ہیں، جیسے بچے کوئی چیز پوچھیں تو سر سے ہاں یا نہ کا اشارہ کر دیں، کیا ا س سے نماز ٹوٹ جائے گی؟ جواب:   نماز میں ہاتھ یا سر کے ذریعے اشارہ کرنا مکروہ تنزیہی ہے، لہذا اگر بچے کچھ …

Read More »

نمازی ” ربنا ولک الحمد ” کہنا بھول جائے تو کیا حکم ہے ؟

سوال:  اگر کوئی شخص نماز پڑھتے ہوئے تحمید(یعنی اللھم ربنا ولک الحمد ) پڑھنابھول جائےتو کیا نماز ٹوٹ جائے گی؟ جواب:   نماز  پڑھتے ہوئے،مقتدی کیلئے صرف تحمید کہنا اور  منفرد یعنی تنہا نماز پڑھنے والے شخص  کیلئے رکوع سے اٹھتے ہوئے  تسمیع  و تحمید( یعنی سمع اللہ لمن حمدہ  ،اللھم ربنا ولک الحمد) دونوں کہنا سنت …

Read More »

نماز مکروہ تحریمی ہونے کے لئے مکروہ تحریمی فعل کا پوری نماز میں پایا جانا ضروری ہے یا کچھ وقت میں ؟

سوال:  نماز کے مکروہاتِ تحریمہ میں سے اگر کوئی مکروہ پوری نماز میں اول تا آخر پایا جائے،تو نماز مکروہ تحریمی ہوگی یا نماز کےکسی جز یا حصہ میں پائے جانے سےبھی مکروہ  ہوجائےگی؟مثلاً:نماز سے پہلے ہی کسی کی آستین آدھی کلائی سے زیادہ چڑھی ہوئی تھی ،اس نے نماز شروع …

Read More »