سوال و جواب

کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہاتھ اٹھا کردعا نہیں مانگتے تھے؟

سوال: میں نے سنا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہاتھ اٹھا کردعا نہیں مانگتے تھے؟ جواب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنا کثیر  احادیث مبارکہ سے ثابت ہے ،لہذا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنے …

Read More »

اگر ددیال میں کسی کا انتقال ہو جائے تو عورتوں کو 40دن کے اندر ہاتھوں پر مہندی لگانا صحیح ہے یا نہیں ؟

سوال: اگر ددیال میں کسی کا انتقال ہو جائے تو عورتوں کو 40دن کے اندر ہاتھوں پر مہندی لگانا صحیح ہے یا نہیں ؟ جواب: ددیال یاننیال میں کسی کے فوت ہونے پر مہندی لگانا منع  نہیں  ہوجاتا ،البتہ جس عورت کا شوہر فوت ہوجائے، اسے 4ماہ10دن تک  ہاتھوں پرمہندی …

Read More »

الم اور لوح قرآنی کے کیا معنی ہیں ؟

سوال: الم اور لوح قرآنی کے کیا معنی ہیں ؟ جواب: ’’حروفِ مُقَطَّعَات‘‘کے بارے میں سب سے قوی قول یہ ہے کہ یہ حروف اللہ تعالیٰ کے راز ہیں اور متشابہات میں سے ہیں ، ان کی مراد اللہ تعالیٰ  اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جانتے ہیں اور …

Read More »

مسلمان کو کسی کافر کے جنازے میں شرکت کرنا کیسا ہے؟

سوال: مسلمان کو کسی کافر کے جنازے میں شرکت کرنا کیسا ہے؟ جواب:کسی مسلمان کے لیے کسی غیر مسلم کے جناز ہ میں شرکت کرنا باوجود اس کے کہ میت کا کافر ہونا جانتا ہے پھر بھی بوجہِ حماقت و جہالت کسی دنیوی غرض سے کافر کے جنازے میں شریک …

Read More »

سبحان ربی العظیم کی جگہ سبحان ربی العزیم پڑھا تو ان کا کیا حکم ہے؟

سوال: سبحان ربی العظیم کی جگہ سبحان ربی العزیم پڑھا تو ان کا کیا حکم ہے؟ جواب: رکوع میں’’ سبحان ربی العظیم‘‘ کہنا سنت ہے، جس سے’’ العظیم ‘‘ (ظ کے ساتھ)درست نہ پڑھا جائے وہ ’’العظیم‘‘ کی جگہ’’ الکریم‘‘ پڑھ لےکہ ’’العظیم ‘‘کی جگہ اگر ’’العزیم‘‘(ز کے ساتھ) پڑھا …

Read More »

پینٹ شرٹ ،ٹی شرٹ جو یہود نصاری پہنتے ہوں ان کا پہننا کیسا ہے؟

سوال: پینٹ شرٹ  ،ٹی شرٹ  جو یہود نصاری پہنتے ہوں  ان کا پہننا کیسا ہے؟ جواب: ایسی پینٹ شرٹ پہننا  جو ستر کو ڈھانپے نیز اتنی چست نہ ہو کہ اعضاء ستر کی ہیئت نمایاں کرے تواس کا پہننا شرعاً جائز ہے،البتہ بہتر یہ ہے کہ پینٹ شرٹ کی بجائے  …

Read More »

میں ایک کرسچن لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہو ں جو اٹلی میں ہے کیا میں اس سے شادی کر سکتا ہوں؟

سوال: میں ایک کرسچن لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہو ں  جو اٹلی میں ہے کیا میں اس سے شادی کر سکتا ہوں؟ جواب: اگر وہ سچے دل اسلام قبول کرلے تو اس  سے نکاح کیا جاسکتا ہے اور اگر اسلام قبول نہ کرے تو اس سے نکاح نہ کریں …

Read More »

اگر کو ایسا مسئلہ ہو کہ اس کا وضو نہیں رہتا توکیا وہ وضو کر کے قرآن پاک کو ہاتھ لگا کر پڑھ سکتی ہے؟

سوال: اگر کو ایسا مسئلہ ہو کہ اس کا وضو نہیں رہتا توکیا وہ وضو کر کے قرآن پاک کو ہاتھ لگا کر  پڑھ سکتی ہے؟ جواب:بغیر وضو کے قرآن پاک کو چھونا جائز نہیں ،البتہ اگر عذر کی حالت یہ ہے کہ وہ  شخص نماز کا وقت شروع ہونے …

Read More »