سوال: اگر کوئی شخص یہ کہتا ہے ڈانس تو عبادت ہے ، تو اس کا کیا حکم ہوگا؟
جواب: مروجہ رقص شرعا ًناجائز و حرام ہے اور اسے عبادت سمجھنا کفر ہے لہٰذا اسے عبادت کہنے والے پرتوبہ ،تجدید ایمان اور شادی شدہ ہونے کی صورت میں تجدید نکاح لازم ہے ۔
فتاویٰ رضویہ میں ہے:’’ رقص اگر اس سے یہ متعارف ناچ مراد ہو تو مطلقاً ناجائزہے زنانِ فواحش کاناچ ہے اور متصوفہ زمانہ سے بھی بعید نہیں بلکہ معہود ومعلوم ومشہورہے، جب تو بنصوص قطعیہ قرآنیہ حرام ہے وقد تلوناھا فی فتاوٰنا ۔ اب اُسے مستحب وقربت جاننا درکنار مباح ہی سمجھنے پرصراحۃً کفرکاالزام ہے۔ ‘‘ (فتاوی رضویہ ،جلد:24،صفحہ :152، رضافاؤنڈیشن،لاھور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم