سوال: صرف جامعۃ المدینہ کی زمین خریدنے کے لئے کافر سے چندہ لیاجاسکتا ہے؟
جواب:جامعہ بنانا ایک بڑا دینی کام ہے اور دینی کاموں کے لئے کفار سے چندہ لینا ممنوع اور سخت معیوب ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ”انا لا نستعین بمشرک “ترجمہ:ہم کسی مشرک سے مدد نہیں لیتے ۔ (سنن ابی داود،ج2،ص27،مکتبہ رحمانیہ،لاہور)
اور اگر کافر چندہ دے کر مسلمانوں کے دینی کام میں مداخلت کرے گا یا مسلمانوں پر احسان جتائے گا لینا جائز ہی نہیں۔
ایسا سیخ کباب جس کے گوشت کو خون لگا ہو اور اسے بغیر دھوئے بنایا جائے ،تو اس کھانا کیسا ہے؟