ایسا سیخ کباب جس کے گوشت کو خون لگا ہو اور اسے بغیر دھوئے بنایا جائے ،تو اس کھانا کیسا ہے؟

سوال: ایسا سیخ کباب جس کے گوشت کو خون لگا ہو اور اسے بغیر دھوئے بنایا جائے ،تو اس  کھانا کیسا ہے؟

جواب: دم مسفوح یعنی بہتاخون ناپاک ہے اورجب گوشت کولگے گا،تواسے بھی ناپاک کردے گااورناپاک گوشت کوپاک کرنالازم ہے،لہٰذا اس کا خیال رکھنا فرض ہے۔ قصاب پر لازم ہے کہ بلا ضرورت پاک گوشت کو ناپاک نہ کرے اور یونہی باورچی پر فرض ہے کہ پکانے سے پہلے ناپاک کو پاک کرے کہ یہ اس کی ذمہ داری ہے۔ اگرباورچی نے پاک کرنے کاالتزام نہ کیا، بغیرپاک کئے اس  گوشت کو کباب کے سامان میں شامل کر کے اس کے کباب بنا دئیے،تو یہ کباب ناپاک ہوجائیے گے اورناپاک چیز کوکھانا،حرام ہے،البتہ یہ بات یادرہے کہ جب تک کسی پاک چیزکے ناپاک ہونے کایقین نہ ہوجائے ،تب تک پاک چیزکوناپاک نہیں کہہ سکتے،لہذااگریقین سے معلوم ہوکہ بہتاخون گوشت پرلگ گیااورباورچی نے بغیرپاک کئے یوہیں اس کے کباب بنا دئیے ہیں ،تواسے ناپاک قراردیاجائے گااوراگریقین سے معلوم نہ ہوکہ بہتاخون گوشت کولگاہے،تو یہ کباب ناپاک قرارنہیں دئیے جائیں گےاوراسے کھانا،جائزہوگا۔

البتہ یہ یاد رکھیں کہ آج کل خوفِ خدا کی کمی ہے، گوشت کاٹنے اور پکانے والوں میں احتیاط نام کی چیز بہت کم ہے لہٰذا مسلمان اس پر توجہ دیں۔ حلال شے کو بھی ناپاک و حرام و نجس کرکے کھانے کا کیا فائدہ؟

اس نیت سے درود پاک پڑھنا کہ میرے آقا صلی اللہ علیہ وسلم مجھ سے راضی ہوجائیں تو اس نیت سے درود پاک پڑھنا کیسا ہے؟

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے