فرض کی تیسری رکعت میں فاتحہ کے بعد سورت ملائی تو چوتھی رکعت میں ملانے کا حکم

سوال:  کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ فرائض کی تیسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے ساتھ اور سورت بھی ملا لی تو کیا چوتھی  رکعت میں صرف سورہ فاتحہ پڑھ سکتا ہے؟

جواب:  فرائض کی تیسری اورچوتھی رکعت میں فاتحہ کے بعد سورت ملانا واجب نہیں ہے البتہ منفرد کےلئے افضل ہےکہ فرض کی تیسری اورچوتھی رکعت میں بھی سورت ملا لے ۔اگر کسی نے صرف تیسری رکعت میں سورت ملائی تو بھی نماز ہو جائےگی ،تیسری رکعت میں سورت ملانے سے یہ لازم نہیں کہ چوتھی میں بھی سورت ملائے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے