گانے کا کفریہ شعر

سوال: کیا گانے کے یہ شعر کفریہ ہے ؟

بے چینیاں سمیٹ کر سارے جہاں کی

جب کچھ نہ بن سکا تو میرا دل بنا دیا۔

  جواب: جی ہاں ، گانے کے یہ صریح کفریہ شعر ہے کہ اس کے دوسرے مصرعے کے ان الفاظ”جب کچھ نہ بن سکا” میں معاذاللہ عزوجل،اللہ تعالی کوعاجزوبے بس قراردیاگیاہےاوراللہ تعالی کوعاجزوبے بس کہنا،کفرہے،اس شعرکوبرضاورغبت پڑھنے اورسننے والے پرتوبہ اورتجدیدایمان کرنا فرض ہے اوراگرشادی شدہ تھاتوتجدیدنکاح بھی کرے ۔ کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب میں اسی شعر سے متعلق ہے: ” اِس شعرکے مصرعِ ثانی کے ان الفاظ ”جب کچھ نہ بن سکا”میں اللہ عَزَّوَجَل کو ”عاجِزو بے بس” قرار دیا گیا ہے جو کہ صریح کفر ہے۔“(کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب ، ص 514،مکتبۃ المدینہ)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے