سوال: اگر کسی مدرسہ میں زکوۃ کی مد میں گائے کے پائے دئیے جائیں تو زکوۃ ادا ہوجائے گی یا نہیں؟
جواب: اگر زکوۃ کی مد میں گائے کے پائے دینا چاہ رہےہیں، تو ان کی مارکیٹ ویلیو کے مطابق زکوۃ ادا ہوجائے گی، البتہ اس کا شرعی فقیر کو مالک بنانا ضروری ہوگا، لہٰذا اگر مدرسے میں دیناچاہ رہے ہیں تو وہاں کے مہتمم کو پہلے بتادیا جائے کہ یہ زکوۃ کی مد میں ہیں ، تاکہ وہ اس کی ادائیگی کا درست انتظام کر سکیں۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم