غیر نبی کے نام کے ساتھ ” علیہ السلام ” پڑھنا یا لکھنا کیسا ہے ؟
جواب: علیہ السلام کا لفظ صرف انبیاءو ملائکہ علیھم الصلوۃ والسلام کے ساتھ خاص ہے،ان کےعلاوہ کسی اور کے ساتھ مستقل طورپر” علیہ السلام “ پڑھنا یا لکھنا جائز نہیں ہے،ہاں نبی علیہ الصلوۃ والسلام کی تبع میں پڑھ یالکھ سکتے ہیں ،مثلایوں کہنا:حضرت فاطمہ علی نبیناوعلیہا السلام(ہمارے نبی پراوران پرسلام ہو)کہ یہاں حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہاکے لیے سلام والالفظ، حضورعلیہ الصلوۃوالسلام کی تبع میں ذکرکیاگیاہے،یہ جائز ہے ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم