سوال:میں بچپن میں اورپھرجوان ہوکربھی غیر مسلموں کے تہواروں میں شرکت کیاکرتاتھا،مبارک باددیناجشن منانا وغیرہ اس طرح کے کام کیاکرتاتھا،اب مجھے معلوم ہواکہ یہ غلط تھا،تومیں نے اب پیچھے ان سب کاموں سے توبہ کرنے کے ساتھ ساتھ تجدیدایمان بھی کرلیاہے اب میرے لئے کیاحکم ہے؟
جواب:پوچھی گئی صورت میں چونکہ آپ نے ان گناہوں سے توبہ اورتجدیدایمان کرلیاہے،تواللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں معافی کی امیدرکھیں کہ اللہ تعالیٰ توبہ قبول فرمانے والا ہے اورآئندہ ایسے کاموں سے دوررہیں اورزندگی کے کسی بھی میدان میں اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے بچیں اورہروقت اللہ تعالیٰ کوراضی کرنے کی کوشش کرتے رہیں۔