سوال: گھر سے کام کرنے کی صورت حال چل رہی ہے تو کیا گھر میں بیٹھ کر بندہ دو مختلف جاب کرسکتا ہے؟
جواب:دریافت کردہ صورت میں اگر شخص مذکور وقت مخصوص کا اجیر ہے یعنی ایک مخصوص وقت مثلاً صبح 8سے دوپہر 1بجے تک اس نے اپنا آپ اس ادارے کے سپرد کرنا ہے تو اس دوران کوئی دوسری نوکری نہیں کرسکتااوراگروقت کا اجیر نہیں ،بلکہ مخصوص کام کر کے دینا ہے اورادارے کووقت سے کوئی غرض نہیں جب بھی آپ کام کرنا چاہیں کرسکتے ہیں تواس صورت میں کسی دوسرے ادارے کی نوکری کرنا جائز ہے۔