حذیفہ نام کا مطلب کیا ہے ؟

 حذیفہ نام کا مطلب بتادیں ۔

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   ’’حُذَیفہ‘‘ ایک جلیل القدر صحابی رضی اللہ عنہ کا نام ہے، جو حضور اکرم  صلی اللہ علیہ وسلم کے رازداں تھے ،انہیں صاحب سر ِ رسول بھی کہاجاتاہے ۔   اس نسبت کی وجہ سے یہ نام بابرکت ہے۔

   حذیفہ کامعنی :

   ہوسکتاہے کہ حذیفہ،حذفہ کی تصغیرہو،تواس اعتبارسے اس کامعنی بنے گا:گوشت وغیرہ کاچھوٹاٹکڑا۔

جمہرۃ اللغۃ میں ہے "وَأما تسميتهم حُذَيْفَة فَهُوَ تَصْغِير حذفة وَهِي قِطْعَة تحذفها من لحم أَو غَيره. ”  ( جمہرۃ اللغۃ ،ج01،ص508،دارالعلم للملایین،بیروت)

   "شمس العلوم ودواء کلام العرب من الکلوم "میں ہے "وحذيفة، بالتصغير: من أسماء الرجال .ويمكن أن يكون تصغير حَذَفة، بفتح الذال.”( شمس العلوم ودواء کلام العرب من الکلوم ،ج03،ص1371، دارالفکر، بیروت)

   المنجد میں ہے”الحذف:ایک قسم کی بط۔واحد حذفة“(المنجد،ص 144،مطبوعہ: لاہور)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے