امام صاحب نے ایک سورت بھولنے پر دوسری سورت شروع کردی تو نماز کا کیا حکم ہے؟

سوال: میرا سوال ہے کہ امام نے فرضوں  کی پہلی رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعدسورۃ الملک پڑھنا شروع کی،  ابھی ایک آیت بھی نہیں مکمل ہوئی ، کہ امام بھول گیا،  بار بار پڑھنے کی امام کوشش کر رہا ہے اور پیچھے بھی کوئی اس لائق نہیں، کہ امام کو لقمہ دے،  اب امام نے سورۃ الملک چھوڑ کر سورۃ القریش  پڑھنا شروع کر دی، تو کیا سجدہ سہو سے نماز ہو جائے  گی اور اگر سجدہ سہو بھی نہ کیا تو کیا حکم ہے ۔

جواب: اگر امام کے کوشش کرنے کے دوران  اُس کی جانب سے تین دفعہ سبحان اللہ کہنے کی مقدار  خاموشی پائی گئی اور سوچتا رہا تو اُس پر سجدہ سہو واجب تھا، اگر نہیں کیا تو اُس نماز کو دوبارہ پڑھنا واجب ہے، لیکن اگر تین دفعہ سبحان اللہ کہنے کی مقدار خاموش رہ کرسوچنا نہیں  پایا گیا، بلکہ مسلسل کوشش کے دوران آیت کے الفاظ دہراتارہا اور یادنہ آنے پر دوسری سورت کی جانب منتقل ہو گیا تو اِس صورت میں سجدہ سہو واجب نہیں۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

خطبے کے دوران درود شریف پڑھنا

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے