سوال: امام صاحب عصر کی نماز میں تیسری رکعت کو چوتھی سمجھ کر بیٹھ گئے، مقتدی کو بعد میں یاد آیا ۔تو اب مقتدی کیا کرے ؟
جواب: بیان کردہ صورت میں اگر تین مرتبہ سبحان اللہ کی مقدار نہیں ہوئی تو مقتدی لقمہ دے سکتا ہے۔لیکن اگر امام تین مرتبہ سبحان اللہ کہنے کی مقدار بیٹھ چکا ہے ۔تو اب مقتدی کا لقمہ دینا جائز نہیں ہے ۔کیونکہ سجدہ سہو واجب ہوچکا ہے تو اب لقمہ دینے کا محل نہ رہا۔ہاں اگر امام سلام پھیرنے لگے تو مقتدی کو لقمہ دینے کا حکم ہے کہ اب اگر لقمہ نہ دیا تو امام نماز فاسد کرسکتا ہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم