اعتکاف کی حالت میں عورت اٹیچ باتھ میں نہاسکتی ہے یانہیں ؟

سوال: عورت گھر کے جس کمرے یعنی مسجد بیت میں اعتکاف کرے ، اسی روم میں باتھ روم ہو ، تو بھی کیا وہ اس میں نہیں نہا سکتی ؟

جواب:  عورت مسجدِ بیت یعنی گھر میں مقرر کیے ہوئے کمرے میں اعتکاف کر تی ہے اور مسجدِ بیت کے لیے فنائے مسجد کا کوئی تصور نہیں ہو سکتا ، اس لیے عورت مسجدِ بیت سے کسی شرعی یا طبعی ضرورت کے علاوہ نہیں نکل سکتی ، لہٰذا وہ اگر فرض غسل کے علاوہ مثلا گرمی کی وجہ سے ٹھنڈک حاصل کرنے کے لیے غسل کرنے اٹیچ باتھ روم میں جائے گی، تو مسجدِ بیت سے نکلنے کی وجہ سے اس کا اعتکاف ٹوٹ جائے گا ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے