سوال: جماعت ہو رہی ہو اور زید دیکھے کہ آگے کی صف خالی ہے اور پیچھے لوگوں نے نیت باندھ لی ہے تو کیازید صف کو چیرتے ہوئے صف کو پورا کرے؟ جب کہ نماز یوں کے آگے سے گزرنا تو منع ہے؟
جواب: صف کے واجبات میں سے ایک واجب یہ ہے کہ جب تک اگلی صف پوری نہ ہو پچھلی صف شروع نہ کی جائے اور اگر کوئی اگلی صف میں جگہ ہو تے ہوئے اسے پورا کیے بغیر پچھلی صف میں کھڑا ہو جائے تو اس صورت میں بعد میں آنے والے شخص کو صف کو چیرنا شرعاً جائز ہے بلکہ اسے حکم ہے کہ صف کو چیر کر اگلی صف میں جاکھڑا ہو اور خلا کو پر کرےاوراس کے لیے بشارت ہے کہ اللہ تعالی اس کی برکت سے اس کی مغفرت فر مادے گا ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم