سوال:جو شخص اکیلے نماز پڑھ رہا ہو کیا اس پر بھی تکبیر تشریق واجب ہے ؟
جواب: منفردیعنی اکیلے نماز پڑھنے والے پر تکبیر واجب نہیں۔البتہ کہہ لے صاحبین کہ نزدیک اس پربھی واجب ہے ۔
بہارِشریعت میں ہے:
’’منفردپرتکبیرواجب نہیں۔(جوہرہ نیرہ)مگرمنفردبھی کہہ لے کہ صاحبین کے نزدیک اس پربھی واجب ہے‘‘۔
(بہار شریعت ،ج1 ،حصہ4،ص786)
(قربانی کے احکام از شیخ الحدیث مفتی عرفان احمد عطاری مدنی)