جوا کھیلنے والے کے پیچھے نماز ادا کرنا

سوال:  ایسا امام جو جوئے کا کام کرتا ہو اور اس کا یہ کام لوگوں میں مشہور ہو تو کیا اس کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے؟

جواب:  جوئے کا کام کرنا ناجائز و حرام اور گناہ ہے اور جو امام جوئے کا کام کرتا ہے اور اس کا یہ کام لوگوں میں مشہور بھی ہے تو اس کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہ تحریمی اور ناجائز و گناہ ہے۔ اگر پڑھ لی تو توبہ کے ساتھ نماز کا اعادہ کرنا(لوٹانا ) واجب ہے۔ کیونکہ ایسا شخص  فاسق معلن (اعلانیہ گناہ کرنے والا) ہے اور فاسق معلن کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ، ناجائز و گناہ  ہوتی ہے اور اگر پڑھ لی ہو  تو اس کا لوٹانا  بھی واجب اور توبہ بھی لازم ہوتی ہے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے