سوال: کسی کی والدہ اپنے بیٹے کوشریعت پر عمل نہیں کرنے دیتی تو اسے کیا کرنا چاہئے؟
جواب: شریعتِ مطہرہ کی جانب سے بندے کو کوئی کام کرنےیا کسی کام سے رکنے کاحکم ہو تو اس کی بجاآوری لازم ہے،شریعت مطہرہ کے خلاف کسی کی بھی اطاعت نہیں کی جائے گی خواہ وہ والدین ہی کیوں نہ ہوں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:اللہ تعالیٰ کی نافرمانی میں کسی کی بھی اطاعت نہیں کی جائے گی،لہذا پوچھی گئ صورت میں اگر والدہ خلاف شریعت کوئی کام کہتی ہے تواس پرعمل نہیں کیا جائے گا ،بلکہ والدہ کو حکمت عملی اورحسن سلوک کے ساتھ سمجھایا جائے گااوربات اگرکوئی اورہے توپھرمتعین صورت بتائیں تاکہ اس کے مطابق رہنمائی دی جاسکے۔