سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ آج کل کئی نوجوانوں نے ہاتھوں میں لوہے ، پیتل وغیرہ کا کڑا پہنا ہوتا ہے ، اور ان میں سے جو نمازی ہوتے ہیں وہ اس کے ساتھ ہی نماز ادا کر لیتے ہیں۔ شرعی راہنمائی درکار ہے کہ مرد کے لیے دھات کا کڑا پہننا کیسا ہے؟ اور اس کو پہن کر نماز ادا کرنا کیسا ہے؟ |
جواب: مرد کے لیے لوہے یا پیتل یا کسی بھی دھات کا کڑا پہننا ، ناجائز ہے اور اس کو پہن کر نماز ادا کرنا مکروہِ تحریمی ہے ، یعنی اس حال میں نماز ادا کرنا گناہ ہے اور اگر کرلی ہو تو اس کا اعادہ کرنا لازم ہے۔ |
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
Tags kisi bhi dhat ka kara pehan kr namaz padna kesa ? انگوٹھی ' دھات کڑا کسی بھی دھات کا کڑا پہن کر نماز پڑھنا کیسا؟