کیا محلے کی مسجد میں اعتکاف کرنا ضروری ہے ؟

سوال: اعتکاف کے لیے محلے کی مسجد شرط ہے یا دوسری مسجد میں اعتکاف کرنے سے بھی محلے کے مسلمان بری الذمہ ہو جائیں گے؟

 جواب:  اعتکاف کے لیے محلے کی مسجد شرط نہیں بلکہ شہر کی کسی بھی مسجد میں اعتکاف کرنے سے محلے کے مسلمان بھی بری الذمہ ہو جائیں گے۔

   بہارشریعت میں ہے : ”یہ  اعتکاف سنتِ کفایہ ہے کہ اگر سب ترک کریں تو سب سے مطالبہ ہوگا اور شہر میں ایک نے کر لیا تو سب بری الذمہ ۔“( بہار شریعت ، حصہ5 ، ج1 ، ص1021 ،مکتبۃ المدینہ)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *