سوال:توکیااگرکوئی مقیم کسی مسافر کی اقتداء میں نماز اداکرے تواس پرتکبیرات لازم ہونگی یانہیں؟
جواب: اگرچہ مسافرامام پرتوتکبیرلازم نہیں لیکن اس کی اقتداء میں جوبھی مقیم نمازاداکریں گے ان پرتکبیرِتشریق لازم ہوگی۔
درمختارمیں ہے:
’’ولاعلی امام مسافر…یجب علی من اقتدیٰ بہ من المقیمین لوجدان الشرط فی حقھم‘‘
اور مسافرامام پربھی تکبیرات واجب نہیں ہاں جومقیمین میں سے اس کی اقتداء کریں ان پرواجب ہے کیونکہ ان کے حق میں شرط پائی گئی۔
(درمختارمع رد المحتار،ج3،ص64)
بہارِ شریعت میں ہے:
’’اورمقیم نے مسافر کی اقتداء کی تومقیم پرواجب ہے اگرچہ امام پرواجب نہیں‘‘۔
(بہارِ شریعت،ج1،حصہ4،ص785)
(قربانی کے احکام از شیخ الحدیث مفتی عرفان احمد عطاری مدنی)