سوال:ایک عورت کا شوہر باہر رہتا ہے رمضان میں گھر آرہا ہے اور اس نے کہا کہ ان دنوں میں روزہ نہ رکھنا تو عورت شوہر کے کہنے پر روزہ چھوڑ سکتی ہے؟
جواب: روزہ رکھنا یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے بندوں پر فرض کیا گیا ہے اور اس کو بلاعذر شرعی چھوڑنا سخت ناجائزو گناہ اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے اور روزہ چھوڑنا اللہ تعالیٰ کی نافرمانی اور سخت گناہ ہے اور گناہ کے کام پر شوہر کی اطاعت ہر گز نہیں کی جائے گی۔
اور شوہر کا یہ کہنا کہ رمضان کے روزے چھوڑ دو یہ بھی سخت گناہ ہے لہذا شوہر ایسی بات نہ کرے کہ جس میں اللہ تعالیٰ کی نافرمانی ہو۔
البتہ نفل روزہ رکھنے سے شوہر منع کرنا چاہے تو کرسکتا ہے اور اس نفل روزے میں شوہر کی اطاعت کرنا لازم ہوگا۔