سوال: لڑکی کا نام ”رمیصاء“ رکھنا کیسا ہے ؟
جواب:
رمیصا ء،راء پرپیش،میم پرزبر،اوریاء پرجزم اورصادپرزبر کے ساتھ ہے ۔لڑکی کا نام رمیصا ء رکھ سکتے ہیں ۔یہ مشہور صحابی رسول ،حضرت انس رضی اللہ عنہ کی والدہ ماجد( جوکہ خودبھی صحابیہ تھیں ،ان) کا نام ہے ۔ رضی اللہ تعالی عنہا۔
مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ الرحمۃ نے مراۃ المناجیح میں فرمایا:”رمیصاء نام ہے حضرت ام سلیم کا جو حضرت انس کی والدہ اور ابو طلحہ کی بیوی ہیں۔“ (مرأۃالمناجیح،جلد08،صفحہ 362،مطبوعہ :گجرات)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم