سوال :لڑکا و لڑکی ایک دوسرے کو پسند کرتے ہوں، تو والدین کی اجازت کے بغیر نکاح کرنا کیسا ہے؟
جواب: اولاًیہ یاد رہے کہ نکاح سے پہلے مرد و عورت ایک دوسرے کے لئے اجنبی ہیں ،اجنبی مرد و عورت کا آپس میں بے تکلفانہ گفتگو کرنا، ایک دوسرے سے بے پردگی کرنا یہ ناجائز و گنا ہ ہے جس سے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ کرنا لازم ہے ۔
اور جہاں تک نکاح کا تعلق ہے تو لڑکا و لڑکی کا ان کی اجازت کے بغیر خود سے نکاح کرلیناوالدین کی دل آزاری کرکے انہیں سخت اذیت وتکلیف پہنچاناہے جوکہ ناجائز وحرام اورجہنم میں جانے والاکام ہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ کفو کے مسائل کی وجہ سے ایسا نکاح ہی منعقد نہ ہو،لہذا نکاح کرنے کے معاملات میں والدین کی رائے کو فوقیت دیں کہ اسی میں عافیت ہے۔