سوال: کیامکروہ اوقات میں وظائف پڑھ سکتے ہیں؟
جواب: جی ہاں !مکروہ اوقات میں وظائف پڑھ سکتے ہیں ۔
بحر الرائق میں ہے:”وفی البغیۃ : الصلاۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وسلم فی الاوقات التی تکرہ فیھا الصلاۃ والدعاء والتسبیح افضل من قراءۃ القرآن۔ ولعلہ لان القراءۃ رکن الصلاۃ وھی مکروھۃ فالاولی ترک ماکان رکنا لھا“یعنی بغیہ میں ہے:جن اوقات میں نماز پڑھنا مکروہ ہے ان میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پاک پڑھنا، دعا کرنا، تسبیح کرنا قرآن پاک پڑھنے سے افضل ہے، اور شایدیہ حکم اس وجہ سے ہے کہ قراءت نماز کا رکن ہے اور نماز اس وقت میں مکروہ ہے تو جو کام نماز کا رکن ہے ، اس کا ترک کرنا اولیٰ ہے۔(البحر الرائق، جلد 1،صفحہ 437، مطبوعہ:کوئٹہ)
بہارِ شریعت میں ہے: ”ان اوقات میں تلاوتِ قرآنِ مجید بہتر نہیں، بہتر یہ ہے کہ ذکر و دُرود شریف میں مشغول رہے۔“(بہارِ شریعت، جلد1، صفحہ 455، مکتبۃ المدینہ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم