سوال: لڑکے کا نام محمد فاطر رکھنا کیساہے؟
جواب: لڑکے کا نام محمد فاطر رکھنا جائز ہے کہ فاطرکاایک معنی ہے:وہ شخص جس کے دانت نکل آئے ہوں اورایک معنی ہے :غیرروزہ دار۔(القاموس الوحید،ص1242،مطبوعہ:لاہور)(المنجد،ص649،مطبوعہ:لاہور)
ان معانی کے اعتبارسے نام رکھ سکتے ہیں ۔البتہ! بہتر یہی ہے کہ بیٹوں کے نام انبیاء علیھم السلام یا صحابہ وصالحین کے ناموں پر رکھیں کہ حدیث پاک میں اس کی ترغیب ارشادفرمائی گئی ہے ۔جيسے ابراہیم، اسماعیل، حسن، حسین وغیرہ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم