مسافر مغرب میں فرض کی کتنی رکعتیں ادا کرے گا ؟

 سوال:  مسافر مغرب میں کتنی رکعتیں ادا کرے گا؟نیزاگر کوئی شخص نماز کے آخری منٹ میں اس نماز کی ادائیگی کے لیے نیت باندھے اور دورانِ نماز ہی اس نماز کا وقت ختم ہوجائے تو کیا وہ اس نماز کا بعد میں اعادہ کرے گا؟

جواب:  مسافر مغرب کی نماز میں قصر نہیں کرے گا بلکہ مغرب کی تین رکعت فرض پوری ہی پڑھی جائیں گی۔ نیز فجر، جمعہ اور عیدین کی نماز وں میں اگردورانِ نماز ہی وقت نکل جائے، تو یہ نمازیں ٹوٹ جاتی ہیں۔ان  کے علاوہ کوئی اورنمازاگر آخر وقت میں شروع کی اور وقت ختم ہوجائے، تو نماز مکمل کرلی جائے ،وہ نماز ادا ہوجائے گی، اس کا اعادہ لازم نہیں ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے