سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ عصر کے بعد سجدۂ شکر کرنا کیسا ؟
جواب: سجدۂ شکر یا نمازِ شکر نفل نماز ہے اور عصر کی نماز کے بعد نوافل ادا کرنے سے نبیِّ پاک صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے منع فرمایا ہے ، لہٰذا نماز عصر کے بعد سجدۂ شکر يا نمازِ شكر ادا کرنا ، مکروہِ تحریمی ، ناجائز و گناہ ہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم