نماز کے بعد مصلے کو فولڈ کرنا کیسا ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اکثر ائمہ حضرات کو دیکھا ہے کہ وہ نماز پڑھنے کے بعد مصلے کوایک کونے سے اکٹھاکر دیتے ہیں اس طرح کرنے کا ثبوت کیا ہے ؟ اور اگر اس طرح نہ کیا جائے تو کیا گناہ گار ہوں گے ؟اور یہ جو کہا جاتا ہے کہ اگر ایسا نہ کیا تو شیطان اس پر نماز پڑھے گا اس کی کیا حقیقت ہے ؟
 
 
جواب: نماز سے فارغ ہونے کے بعد پورے مصلے کو لپیٹ(فولڈ کر)دیا جائےتو یہ بہتر ہےاگر کسی نے نہیں لپیٹا تو وہ گناہ گار نہیں ہوگا  اورصرف کونا موڑدینا بھی درست ہےمگر بہتر وہی ہے کہ پورا لپیٹ دےاس کی اصل ان  احادیث سے نکل سکتی ہے جن میں یہ مذکور ہے  کہ بغیر تہہ کیے کپڑے کو شیطان استعمال کرتا ہے مگر عوام میں جو یہ مشہور ہے کہ اگر مصلے کا کونا نہیں موڑا تو اس پر شیطان نماز پڑھے گا بے اصل و باطل ہے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

قضا نماز کے ہوتے ہوئے نوافل پڑھنے کا حکم‎

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے