عورت کی آستین فولڈ ہو اور اوپر چادر موجود ہو تو نماز کا حکم

سوال:  کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرا سوال یہ ھے کہ اگر عورت اپنی قمیض کے بازو فولڈ کر کے نماز پڑھے مگر اوپر سے بڑی چادر لے لی ہے  جس سے ستر ظاہر نہیں ھو رہا تو نماز کا کیا حکم ہوگا رہنمائی فرما دیجئے؟

جواب:  اگر آستین  آدھی کلائی سے زیادہ  فولڈ کی تونماز مکروہ تحریمی  ہے اوراس کا اعادہ واجب ہے اگرچہ اوپر چادر موجود تھی ۔اورآدھی کلائی یا اس  سے کم فولڈ تھی  اوراوپرچادرتھی جس سے   کلائی نظر نہیں آرہی تھی تو بلاکراہت نماز ہوگئی۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *