نماز میں کپڑے کو اندر کی طرف فولڈ کرنا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارےمیں کہ نماز میں پائنچے کو اندر کی طرف فولڈ کرنا بھی مکروہ ہے؟

جواب: نماز میں پائنچے کو اندر کی طرف فولڈ کرنا بھی کف ثوب ہے اور اسی حالت میں نمازپڑھی تو نماز مکروہ تحریمی ہے اور اس کو دوبارہ پڑھناواجب ہے ۔

   فتاوی خلیلیہ میں ہے :’’شلوار کو اوپر اڑس لینا یااس کے پائنچہ کونیچے سے لوٹ لینا یہ دونوں صورتیں کف ثوب ۔۔۔اور نماز اس حالت میں اداکرنا مکروہ تحریمی واجب الاعادہ کہ دہرانا واجب۔۔۔اور اصل اس باب میں کپڑے کا خلاف معتاد استعمال ہے (ملتقطا)‘‘۔(فتاوی خلیلیہ ،جلد:1،صفحہ :246،مطبوعہ  ضیاء القرآن)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

مرد اور عورت کی نماز میں فرق کی تفصیل ،دلائل اور طریقہ

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے