سوال: ایک شخص جسے التحیات نہ آتی ہو،توکیابغیر التحیات پڑھے بھی اس کی نمازہوجائے گی؟
جواب: نمازمیں التحیات پڑھناواجب ہے،جسے التحیات یاد نہ ہو اس کی نماز ہونے اور نہ ہونےکے حوالے سے تفصیل ہے کہ جسے التحیات یادنہیں ،تو اس پر لازم ہے کہ دن رات یاد کرنے کی پوری کوشش کرے ،اس دن رات کوشش میں جو نمازیں پڑھے گا وہ نمازیں ہو جائیں گی اور اگر یاد کرنے کی کوشش نہیں کرتا، تو التحیات پڑھے بغیر اس کی نماز نہیں ہوگی۔