آن لائن تجدید نکاح کیسے کروں؟

سوال: آن لائن تجدید نکاح کیسے کروں؟

جواب:ٹیلی فون اورانٹر نیٹ پرنکاح نہیں ہوسکتاکیونکہ نکاح کے صحیح ہونے کے لئے ایجاب و قبول کاایک مجلس میں ہوناضروری ہے لہٰذا ٹیلی فون یا انٹر نیٹ پر نکاح کرنے میں ایجاب و قبول کا  ایک مجلس میں نہ ہونے کی وجہ سے نکاح نہیں  ہوگا۔

البتہ اگرٹیلی فون یا انٹر نیٹ پرنکاح کرنا چاہیں تو اس کاجائز طریقہ یہ ہے کہ لڑکا یا لڑکی جومجلسِ نکاح میں موجود نہ ہوٹیلی فون یا انٹر نیٹ کے ذریعے کسی کو اپنے نکاح کا وکیل بنالے اوروہ وکیل اس کی جانب سےدوگواہوں کی موجودگی میں مجلس ِ عقد میں ایجاب وقبول کرلے تو شرعاًیہ نکاح منعقد ہوجائےگا۔

(دعوت اسلامی)

نماز میں اگر کسی نے بھولے سے یاجان بوجھ کر 2 رکوع یا 3 سجدے کردئیے ،تو نماز کیا حکم ہوگا ؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے