ایک عورت نوکری  کرتی ہے اس کا شوہراس سے کہتا ہے کہ اپنی سیلری میرے حوالے کرو میں گھر چلاؤں گا،تو شوہر کو سیلری نہ دینا کیسا ہے؟

سوال: ایک عورت نوکری  کرتی ہے اس کا شوہراس سے کہتا ہے کہ اپنی سیلری میرے حوالے کرو میں گھر چلاؤں گا،تو شوہر کو سیلری نہ دینا کیسا ہے؟

جواب: بیوی کو جائز نوکری کرنے پر جو اجرت ملے اس کی وہ خود مالک ہے ،اس پر کسی کو بھی یہ اجرت دینا لازم نہیں خواہ وہ شوہر ہی کیوں نہ ہو،البتہ اگر بیوی اپنی خوشی سے  شوہرکویہ اجرت دیناچاہے تودے سکتی ہے،کہ مل کرگھرچلانے میں شرعاًکوئی حرج نہیں لیکن شوہر کا بیوی کو ملنے والی اجرت کا زبردستی مطالبہ کرنا شرعاًدرست نہیں۔

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے